مظفرگڑہ،01 فروری (اےپی پی)؛جماعت اسلامی مظفرگڑہ کے ضلعی امیر رانا عمر دراز فاروقی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے بھارت میں صرف کشمیری ہی نہیں مسلمان ،سکھوں و دیگر اقلیتوں پر بھی زمین تنگ کردی گئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رانا عمر دراز فاروقی سنیئر رہنما افتخار ہاشمی و دیگر کا کہنا تھا کہ کشمیری عرصہ دراز سے بھارت مظالم برداشت کررہے ہیں مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی مایوس کن ہے دنیا بھارت کو بڑی منڈی کے بجائے ایک ظلم ریاست کے طور پر دیکھےاور کشمیریوں پر مظالم بند کرائے۔ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اس کی آزادی کے لئے جنگ جاری رہے گی۔جماعت اسلامی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مظفرگڑھ کے زیراہتمام 5فروری کو جیل روڈ سے مظفرگڑھ پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔











