اوکاڑہ؛ موٹر وے پولیس کیجانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب کا اہتمام

78

اوکاڑہ،05فروری(اے پی پی) انسپکٹر جنرل   این ایچ ایم پی کلیم امام کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی محمد کاشف کے زیر اثر  سیکٹر M5  پرمامور عملے نے یوم یکجہتی کشمیر کو بڑے جوش اور جذبے سے منایا ۔کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور پاکستان کی ترقی کے لئے دعاؤں کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔

اسکے علاوہ  لاہور سے کسووال تک کے عملہ نے یوم یکجہتی کمشیر منانے کے لئےاپنی اپنی بیٹ پر روڈ سیفٹی واک کااہتمام کیا۔ واک میں شرکاء نے کشمیری جھنڈےجھنڈیاں لہراتے ہوئے یکجہتی کا وعدہ کیا۔ٹول پلازوں اور نمائیاں مقامات فلیکسز اور بینرز پرکشمیر یکجہتی کے پیغامات آویزاں کئے جبکہ سڑک استعمال کرنے والوں کو یوم یکجہتی کشمیر  کے پمفلٹس او کشمیری پرچم تقسیم کئے اسکے ساتھ COVID-19کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی۔