اوکاڑہ:قومی شاہراھ پر روئی سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پالیا

72

اوکاڑہ،24فروری (اےپی پی) :قومی شاہراھ اوکاڑہ بائی پاس پر روئی سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتےہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پا کر کولنگ کا عمل مکمل کر لیا۔