اوکاڑہ ؛ریجنل پولیس آفیسرساہیوال کا تھانہ اے ڈویژن،خدمت مرکز اور ڈی پی او آفس کی مختلف برانچز کا دورہ

221

اوکاڑہ،18فروری(اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسرساہیوال احمد ارسلان ملک نے اوکاڑہ کا دورہ کیا جہاں وہ خدمت مرکز،تھانہ اے ڈویژن سمیت ڈی پی او آفس کی مختلف برانچز میں گئے۔ ریجنل پولیس آفیسر نے ڈی پی او آفس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور پولیس خدمت مرکزاورعوامی  منصوبوں پر آر پی او نے  اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ “پولیس آئی” کنٹرول روم سیف سٹی کا منی ماڈل ہے۔

آر پی او احمد ارسلان ملک نے پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی  کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔