اوکاڑہ،05فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ ہم بحثیت قوم کشمیری عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد ہمیشہ جاری رکھیں گے ،ہم کشمیریوں کی جلدآزادی کے لئےدعا گو ہیں اللہ تعالی ہمیں بھی ہمت اور توفیق دے اور کشمیریوں کی مشکلات آسان کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔تقریب میں ضلع کے تمام محکموں کےافسران وملازمین،
طلبا وطالبات، وکلاء ، تاجران ، ریسکیو 1122،سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز سائرن بجا کرکیا گیا، کشمیری شہدا ء کےاحترام میں1منٹ خاموشی اور کشمیر و پاکستان کا ترانہ بجایا گیا اور یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
تقریب کے شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر عامر عقعق خان کی زیر قیادت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کی گئی۔