جیکب آباد؛ڈپٹی کمشنر  کی سربراہی میں  یوم کشمیر کے موقع پر ریلی ، بحریہ کالج میں تقریب کا انعقاد

56

جیکب آباد،05فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال کی سربراہی میں 5 فروری، یوم کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی اور بحریہ کالج میں تقریب منعقد کی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے پرچم کشائی کر کے قومی ترانے پر سلامی پیش کی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد،مختیار کار غلام عباس سدھایو،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بھی موجود تھے۔

ریلی اور تقریب میں سرکاری افسراں و ملازمین سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی،تقریب میں اسکول کے طلبہ نے ٹیبلو پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام سے جو ظلم و بربریت ہو رہا ہے اس  کے خلاف ہم کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 تحصیل ٹھل اور تحصیل گڑھی خیرو میں بھی کشمیر بنے پاکستان ،پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔