اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتی ہیں; عمران خان عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے; سینٹ الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے: فردوس عاشق اعوان

71

لاہور،فروری 2(اے پی پی): معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کا خیال رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔حکومت پنجاب سوشل ورک کونسل کی سرپرستی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ طلباء کی قومی ایجنڈے کے تحت تربیت کریں گے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت رضاکاروں کو منصوبوں میں شامل کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن کی 31 جنوری تک وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی تاریخ گزر گئی ہے۔اصل مقابلہ غربت بیروزگاری اور مہنگائی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتی ہیں۔عمران خان عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہسینٹ الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔پی ڈی ایم میں رنگ بدلتے بیانیے سامنے آرہے ہیں۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بے چینی اور اضطراب اپوزیشن کو لے ڈوبے گا۔پوری قوم جانتی ہے مولانا فضل الرحمن کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو چکا ہے۔ قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سماجی خدمت کا جذبہ اللہ انسان میں ڈالتا ہے۔ چارٹر آف ہیومن رائٹس قرآن پاک میں موجود ہے۔  ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں انسانی حقوق متعارف کرائے۔ سوشل ورک کے نشے کا کوئی علاج نہیں۔ سوشل ورکر مذہب، رنگ، نسل، صنف نہیں دیکھتا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام انتہا پسندی، دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ پڑھی لکھی خواتین کو معاشرتی ترقی کے لئے آگے آنا ہو گا۔ معاشی طور پر آزاد نہ ہوں تو جسمانی آزادی کا کوئی معنی نہیں۔ دوسروں کے لئے جینے والا مر کر بھی زندہ رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اصل مقابلہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائہ سے ہے۔ ہمیں ایمان، اتحاد تنظیم کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ذاتی مفاد کے تحفظ کی بجائے قومی کاز کا سوچنا چاہییے۔