ایکسٹرا زینیکا ویکسین کی 17 ملین خوراکیں جون سے پہلے پاکستان آجائیں گی۔ڈاکٹر فیصل سلطان کی  میڈیا بریفنگ

111

اسلام آباد۔18فروری  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے ایکسٹرا زینیکا ویکسین کی 17 ملین خوراکیں جون سے پہلے پاکستان آجائیں گی۔65 ممالک میں سے 34 ممالک ایسے ہیں جہاں اس کا استعمال ہو رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا  کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے سب سے پہلے ویکسین ان کو لگائی جارہی ہے دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین بالکل مفت لگائی جا رہی ہے اس حوالے سے تمام تر معلومات این سی او سی اور وزارت صحت کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ جب عام شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی تو سب سے پہلے 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کو یہ ویکسین لگے گی کیونکہ اب تک 12 ہزار افراد کرونا کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں ان میں سے بیشتر کی عمر 65 سال سے زیادہ تھی تھی انہوں نے کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ اگر آپ کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے تو اپنے آپ کو رجسٹر کریں اس وقت جو ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے استعمال کی جا رہی ہے اس کا نام سائنو فارم ہے اور یہ چین سے منگوائی گئی ہے اور ہم نے اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ویکسین 60سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو نہیں لگائی جائے گی اس کی وجہ یہ نہیں ہے کی ویکسین محفوظ نہیں ہے بلکہ جب کوئی نئی ویکسین یا دوائی کے لیے ٹرائلز کیے جاتے ہیں تو جو ڈیٹا اس وقت موجود ہوتا ہے اسی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ یہ کس صورتحال میں استعمال کی جانی چاہیے جب یہ ٹریلر ہوئے تو ان ٹرائلز میں حصہ لینے والے لوگوں میں ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے لوگ بہت کم تھے جس کے باعث اس عمر کے لوگوں کے لئے یہ نتیجہ اخذ کرنا مناسب نہیں تھا جب اعدادوشمار اتنے نہ ہو کہ اس پر کوئی فیصلہ کیا جا سکے۔  اس صورت حال میں ہمارے ماہرین نے ہمیں گائیڈ کیا کہ اس کے استعمال کو  فی الحال 60 سال سے زائد افراد کے لیے محدود رکھا جائے آئے انہوں نے کہا کہ جب 60 سال سے زائد عمرکے لوگوں  کا ڈیٹا موجود ہوگا۔اس  پر فیصلہ آسانی سے کیا جا سکے گا ہماری حکومت نے ایسے ماہرین کا انتخاب کیا ہے جو بہت باریکی سے ان اعدادوشمار کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیئے ایکسٹراز ذینیکا آکسفورڈ ویکسین کی 17 ملین خوراکیں جون سے پہلے پاکستان پہنچ جائیں گی۔جبکہ 2.8 ملین خوراکیں 2 مارچ تک ہمیں مل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ویکسینیشن کا اگلا مرحلہ شروع کردیں گے جو کہ 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے ہوگا ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایکسٹرا زینیکا ویکسین کی  ڈبلیو ایچ او عالمی ادارہ صحت نے  منظوری دی ہے انہوں نے کہا کے 65 ممالک میں سے 34 ممالک ایسے ہیں جہاں اس کا استعمال کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین جب پاکستان آ جائے گی تو  اپنی عمر کے مطابق ضرور خود کو رجسٹرڈ کریں اور یہ ویکسین ضرور لگائیں ۔انھوں نے کہا کہ  دوسرے مرحلہ میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز جن کی عمر ساٹھ سال ہے یا اس سے زیادہ ہے ان کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔عمومی ہیلتھ ورکرز جو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز تو نہیں ہے لیکن ان کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں 22 فروری سے ان کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے دو سے تین دن کے بعد کسی بھی ویکسین سینٹر  سے ویکسین لگائی جاسکے گی اس کے بعد 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی رجسٹریشن ہوگی فوری طور پر رجسٹرڈ فرنٹ ہیلتھ ورکرز ہیں ان کو انتظار کرنے کی ضرورت نہیں وہ اپنا شناختی کارڈ  نمبر 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن مکمل کر کے ویکسینیشن سینٹر کی لسٹ دیکھ کر کسی بھی قریبی سینٹر میں جاکر اپنی ویکسین کر سکتے ہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے تو آپ اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں  تاکہ ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا جا سکے۔