شجاع آباد،19فروری(اے پی پی): شہر اور گردونواح میں دھند کا راج برقرارہے، دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سبزی منڈی، ریلوے روڈ، لاڑ چک، آر ایس اور جلالپورپیروالا روڈ ، اولڈ شجاع آباد روڈ مظفرگڑھ، خان گڑھ روڈ، بستی ملوک روڈ، لودھراں روڈ، بہاولپور روڈ سمیت گردونواح دھند کی شدید لپیٹ میں آگئے ہیں۔
شدید دھند میں طالب علم اپنے اپنے سکولوں کی طرف رواں دواں تھے اور سورج بھی شدید فوگ میں نہ نظر آنے کے برابر تھا، دھند کے باعث ملازم پیشہ افراد اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں میں دوران سفر ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور عوام الناس غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔











