بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے ” امن کی پکار” کا پرومو جاری کر دیا

112

 

اسلام آباد،10 فروری(اے پی پی ):پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے ” امن کی پکار” کا پرومو جاری کر دیا ہے   ۔بحری مشق امن 21 کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے،گانے میں امن پسند ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ گانا پاک بحریہ کی امن کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنے اور امن کے فروغ کیلئے  دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔بحری مشق امن میں تقریباً 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔