بہاولنگر،05فروری(اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے،ضلع بھر میں تقاریب،ریلیوں کا انعقاد،عوام نے بھرپور شرکت کی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول کے ہال میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون اور ضلعی افسران،ریسکیو اہلکار ٹیچرز ، سکول کے طلبا ء ، سول سوسائٹی اراکین سمیت صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور سکول کے بچوں نے تقاریر اور ٹیبلوزپیش کیے۔
مظلوم کشمیری مسلمانوں کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔