جیکب آباد،08 فروری(اے پی پی ): ضلع کونسل کے ملازمین نے دو سالوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ کر احتجاج کیا اور دفتر کے مین گیٹ پر دھرنا دے دیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں دو سال سے ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف نعرے درج تھے.
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دو سال سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی جس کی وجہ سے سخت دشواری پیش آرہی ہیں, مظاہرین نے جلد تنخواہیں اور پینشنز فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔