حق خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھی  جائے  گی ؛ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

94

 

اسلام آباد، 03   فروری(اے پی پی ): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا ہے  کہ  حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے  گی ۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں کشمیر کے بارے میں سیمینار میں   شرکت کے  بعد میڈیا  نمائندوں  سے   گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی نگرانی کے تحت ایک آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازع کاحل پاکستان کا بنیادی مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کے نظریے سے نہ صرف کشمیریوں بلکہ خود بھارتی باشندوں خصوصا ًمسلمانوں کو بھی خطرہ ہے۔