خوشاب،05فروری(اے پی پی):مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات جاری ہیں، یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سب سے بڑی ریلی شھید چوک جوھرآباد سے نکالی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران تعلیمی اداروں کے طلبہ، پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں، تاجروں، وکلا، صحافیوں، علماء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
ریلی کے شرکاء نے بڑے بڑے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم تھا جبکہ نہتے کشمیریوں پر غاصب بھاتی فوج کے مظالم کی مذمت کے نعرے درج تھے۔
ریلی مین بازار پوسٹ آفس چوک سے گرتی ہوئی کالج چوک پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر ایک احتجاجی جلسے بھی ہوا۔