خوشاب ؛ قبضہ مافیا کے قبضہ سے بلدیہ جوھرآباد کے ملکیتی کوارٹر کو   تحویل میں  لے  کر سیل کر دیا  گیا

73

خوشاب، 04   فروری  (اے پی پی )؛قبضہ مافیا کے قبضہ سے سرکاری املاک چھڑانے کے سلسلہ میں جاری کاروائی کے دوران تیرہ سال سے قبضہ مافیا کے زیر تسلط  بلدیہ جوھرآباد کے ملکیتی کوارٹر کو سیل کرکے بلدیہ کی تحویل میں لے لیا، قبضہ مافیا کی طرف سے اس کوارٹر پر غیر قانونی تسلط اور اس کے غیرقانونی و غیر اخلاقی استعمال سے اہل علاقہ سخت پریشان تھے  مگرسیاسی پشت پناہی کی وجہ سے  کوئی بھی آفیسر ان کے خلاف کارروائی  نہیں کرتا تھا۔ آج چیف آفیسر  بلدیہ جوہر آباد  نےاولڈ سیٹلائیٹ ٹائون جوھرآباد  میں بلدیہ جوہرآباد کے فلٹریشن پلانٹ سے ملحقہ بلدیہ کا ملکیتی سرکاری کوارٹر قبضہ مافیا سے چھڑا کر اسے سر بمہر  کر دیا  ۔