راولپنڈی میں 27 فروری کی  تاریخی فتح کی مناسبت سے بینرز آویزاں

105

راولپنڈی،  27   فرروری ( اے پی پی ): راولپنڈی  میں   صدر   کے علاقے میں 27 فروری کی تاریخی فتح کی مناسبت سے بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔ دوسال قبل اسی دن پاک فضائیہ نے دشمن کے دو حملہ آور لڑاکا طیاروں کو تباہ کیا تھا اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کر لیا گیاتھا۔

قد آور بینرز اور ہورڈنگ بورڈ پر بھارتی پائلٹ کی واہگہ بارڈر واپسی کی تصویر ، “tea is fantastic” جیسی تحریریں اور پاکستان کی مسلح افواج  جوں عزم کے حوالے سے نعرے لکھے گئے ہیں۔