اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):ساتویں کثیر القومی بحری مشق امن کے موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے غیر ملکی وفود نےملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر سےروسی بحریہ کے ڈپٹی چیف اور ڈپٹی کمانڈر یو ایس نیوسینٹ نے ملاقاتیں کیں۔اردن کی نیول فورس کے سربراہ اور سعودی بحریہ کے مشرقی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر نے بھی امیر البحر سے ملاقاتیں کیں۔علاوہ ازیں برازیل کے کمانڈر سرفیس فلیٹ, سری لنکن بحریہ کے فلیگ افسر کمانڈنگ اور کمانڈر جبوتی کوسٹ گارڈنے بھی نیول چیف سےملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے اقدامات کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر نیول چیف نےعالمی وباء کرونا کے باوجود امن مشق میں کثیر تعداد میں بحری افواج کی شرکت کو سراہا۔