ساہیوال،08 فروری(اے پی پی ): ٹیچنگ اسپتال میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پہلی ویکسین شعبہ انستھیزیا کے سربراہ ڈاکٹر عمر اجمل کو لگائی گئی ،پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اورہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔
پرنسپل ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا کہ کہ ٹیچنگ ہسپتال کو 727 ڈوزز ویکسین موصول ہوئی ہےجبکہ عملے کو رجسٹریشن پراسیس سے گزر کر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔