سدرن پنجاب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا تیسرے روز، کوائٹر فائنل میچز کھیلے گئے

91

ملتان،14فروری(اے پی پی):سدرن پنجاب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے تیسرے روز کوائٹر فائنل میچز کھیلے گئے۔ جس میں میل اور فی میل کھلاڑیوں کے درمیان چار چار میچز کھیلے گئے۔

 پہلا میچ میں مدینہ ظفر نے رشنا محبوب کو0۔3 سے شکست دی، دوسرے میچ میں نورالعین اعجاز نے انعم مصطفی کو 1۔3 سے ہرایا جبکہ تیسرے میچ میں زینب خان نے صائمہ شوکت کو 0۔3 سے شکست دے کر فتح حاصل کی اور چوتھے میچ میں نورالہدہ نے فہمینہ عاصم کو 1۔3 سے شکست دی۔  میل کیٹیگری کے پہلے میچ میں عاصم خان نے وقاص محبوب کو1۔3 سے فتح حاصل کی،دوسرے میچ میں علی مجتبی بخاری نے زاہر شاہ کو 1۔3 سے شکست دے کر فتح حاصل کی،تیسرا میچ میں ناصر اقبال نے دانش اطلس کو 0۔3 سے شکست دی جبکہ چوتھے اور آخری میچ میں اسرار احمد نے عماد فرید کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 سدرن پنجاب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں تماشائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔