مردان؛تخت بھائی آثاری قدیمہ کھنڈرات پہاڑ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 فائرفائیٹرز ٹیم آگ بجھانے میں مصروف

157

مردان،14فروری(اے پی پی):تخت بھائی آثاری قدیمہ کھنڈرات پہاڑ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 فائرفائیٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور آگ بجھانےکاعمل شروع کر دیا ہے،آگ کی شدت ذیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو1122 کے مزید اہلکاربھی پہنچ گئے ہیں تاہم راستہ نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے کی عمل میں دشواری کا سامنہ ہے اسلئے روایتی طریقے سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

 ریسکیو1122 کے مطابق گھاس وغیرہ لے جانے والے 10 سالہ بچے کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لیاتھاجو کہ بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

 ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم کسی قسم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔