سندھ ہائی کورٹ نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی

65

سکھر،25 فروری ( اے پی پی ):سندھ ہائی کورٹ نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی نیب ریفرنس میں ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی عدالت میں پیش ہوئے ، سماعت کے دوران انکے وکلاءنے عدالت عالیہ سے استدعاکی کہ ان کے موکل مشیرجیل خانہ جات اعجازجکھرانی کی 36کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

 واضح رہے کہ اعجاز جکھرانی اور ان کے ساتھیوں کےخلاف ایک ارب روپے کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دوالگ الگ نیب ریفرنسز اس وقت سکھرکی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں جن میں مشیر جیل خانہ جات ضمانت پر ہیں۔