سکھر:وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی سید قائم علی شاہ سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت

137

سکھر،20فروری(اے پی پی ): وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ضلع خیرپور کے ایک روزہ دورے پر پہنچے، انہوں نے خیرپور میں جیلانی ہاؤس پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے انکی صاحبزادی اور ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ایم این اے سید جاوید شاہ جیلانی، سید اسد شاہ جیلانی، صوبائی وزیر شبیر احمد بجارانی، منظور حسین وسان،، غزالہ سیال ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی، ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی، پی پی رہنما نظر محمد گاہو، مظہر خان لال بخش منگی، یار محمد پھلپوٹو، علی شیر مکول، سید خادم شاہ، امام ڈنو ملاح اور دیگر موجود تھے