سکھر،5فروری(اے پی پی ): سٹی اسکول کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹیبلوز اور ریلی نکالی گئی۔
ٹیبلوز اور تقریری مقابلوں میں طلباءکا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ظلم و بربریت بند کی جائے،اقوام متحدہ فوری نوٹس لیکر کشمیریوں کو اپنا حق دلائیں،ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
ریلی میں بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی،ریلی کی شرکاءنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف فلگ شگاف نعرے بازی کی گئی،ریلی میں شریک طلباءنے پاک فوج کے حمایت میں بھی نعری بازی کی۔