سکھر ؛عدالتی احکامات پر اندرون سندھ نہروں کے کناروں پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

217

سکھر،26 فروری ( اے پی پی ): عدالتی احکامات پر اندرون سندھ نہروں کے کناروں پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔ سکھر، روہڑی، پنو عاقل ، جیکب آباد ، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ ، گھوٹکی ، صالح پٹ اوردیگر شہروں میں سیکڑوں گھر مسمارکردیئے گئے۔

 محکمہ روینیو، ایریگیشن اور پولیس کے افسران کی نگرانی میں کیے جانے والا آپریشن میں بھاری مشینری کااستعمال کیا جارہاہے اوراب تک انتظامیہ نیچاروں تحصیلوں میں کاروائیوں کے دوران سیکڑوں کی تعدادمیں گھردکانیں ،ہوٹل اورباڑے زمین بوس کردیئے ہیں