گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کی ملاقات

64

پشاور،26 فروری(اے پی پی):  گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آج یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبہ بھر بشمول ضم قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت ضم قبائلی اضلاع میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔