سکھر ؛محکمہ کسٹم کی مرید شاخ کے علاقے میں کارروائی ، کوئٹہ سے پنجاب اسمگلنگ ہونی والی چارگاڑیاں برآمد

141

 

سکھر،26فروری (اے پی پی ):محکمہ کسٹم کی مرید شاخ کے علاقے میں کارروائی ، کوئٹہ سے پنجاب اسمگلنگ ہونی والی چار عدد ٹوٹا فیلڈر گاڑیاں برآمد ، ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کسٹم کلیکٹر حیدرآباد عبدلقادر میمن کی خصوصی ہدایات پر محکمہ کسٹم سکھر کے عملےنے میاں ارشد قریشی کی نگرانی میں انسپکٹر ہاشم، محمد آصف میمن، اشفاق شیخ ، اسحاق مری،امتیاز کے ہمراہ مرید شاخ کے قریب خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔

کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے پنجاب اسمگل ہونی والی چار عدد ٹوٹا فیلڈر گاڑیاں برآمد کرکے تحویل میں لے لی ہے، محکمہ کسٹم عملے کے مطابق چاروں گاڑیاں فیلڈر ہیں اور کوئٹہ سے سندھ کے علاقے کشمور کے زریعے پنجاب اسگل ہورہی تھی گاڑی ڈرائیور حراست میں لے لئے گئے ہیں  ۔ مالکان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ  مزید تفتیش جاری ہے ہیں۔