سکیورٹی فورسز  کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد نورستان الیاش حسن بابا مارا گیا

66

راولپنڈی،26فروری  (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا نورستان الیاش حسن بابا مارا گیا، یہ 2007 سے 50 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے کے واقعات میں براہ راست ملوث تھا۔

 پاک فوج کے  شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاوہ شرمان گئی، ترازی میں دہشت گرد کی ٹھکانے میں موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر آئی بی او آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد نورستان الیاس حسن بابا مارا گیا۔ یہ دہشت گرد باردوی سرنگیں بنانے کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا۔