سکھر،04 فروری ( اے پی پی ): سکھرمیں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقاریب اورریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جے یوپی کی جانب سے گلوب چوک پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے حامد محمود فیضی ، مشرف محمود قادری اور سعید اعوان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی