سی ٹی او ملتان محمد ظفر بزدار کی حسین آگاہی بازار میں انجمن تاجران حسین آگاہی کے ساتھ ملاقات

176

ملتان، 13 فروری (اےپی پی): سی ٹی او ملتان محمد ظفر بزدار نے حسین آگاہی بازار میں انجمن تاجران حسین آگاہی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس پی سٹی مسعود گجر بھی موجود تھے۔ سی ٹی او نے تاجر برادری سے  ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر زور دیا اور کہا کہ گاہکوں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنی گاڑیوں کی رانگ پارکنگ سے گریز کریں۔ظفر بزدار نے کہا کہ  مختص کردہ پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کی پارکنگ کو یقینی بنائیں اور کہاکسی کو ریڑھی کھڑی کرنے کی اجازت نہ دیں اور جو خلاف ورزی کرتا ہے اس کی اطلاع متلعقہ محکمہ کو دیں۔ تاجران کی ڈیمانڈ پر ٹریفک سٹاف کی اضافی ڈیوٹی تعینات کردی گئی ہے اور کہا سیکٹر انچارج کو گاڑیوں اور رکشوں کی رانگ پارکنگ کے خلاف موثر کارروائی کرے انجمن تاجران کے عہدیداران نے میٹنگ کے دوران چیف ٹریفک آفیسر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔