ژوب، 07 فروری(اے پی پی): وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت کچلاک ٹو ژوب اور ژوب تا ڈی آئی خان ہائی وے اقتصادی منصوبے پر جلد کام شروع کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات حاجی مٹھا خان کاکڑ، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ نور محمد دمڑ، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، بی اے پی کے سنیئر رہنما ڈاکٹر نواز خان ناصر کے ہمراہ اتوار کو یہاں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے حکومتوں نے صرف افتتاحی تختیاں لگائی گئی مگر اب موجودہ حکومت عملی کام کرتے ہیں۔ قمرالدین گیٹ وے کی جلد بحالی کرینگے اور باڑ کے قریب رہنے والے زمینداروں کو سولر ٹیوب ویلز فراہم کرینگے تاکہ انکا ذریعہ معاش بہتر ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ ژوب ٹو میر علی خیل شاہراہِ مکمل ہوگیا، اب میر علی خیل سے ٹانک-خیبرپختونخوا تک روڈ پر کام کا آغاز ہوگیا ہے ، ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدل جائینگے ، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے، سرکاری محکموں کو مضبوط بنانے اور عوام کی خوشحالی کے لیے صوبائی اور مرکزی حکومت اقدامات کررہے ہیں،۔
اس موقع پر انہوں نے ژوب میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ دینے، جدید سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، ژوب ڈویژن کمپلیکس اور عرفان کاسی اسٹیڈیم کی توسیع دینے کے اعلانات کیے۔