فلاحی ریاست کیجانب ایک اور  اہم  قدم، یونیورسل ہیلتھ کوریج  خیبر پختونخوا  کے عوام کوفراہم

158

پشاور، 7فروری(اے پی پی): پاکستان کی تاریخ  میں پہلی دفعہخیبر پختونخوا حکومت  نے اپنی عوام کو یونیورسل   ہیلتھ کوریج  فراہم کر د ی ہے  ،یونیورسل ہیلتھ کوریج یعنی صحت سہولت کارڈ کی سہولت پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تقریبا سو فیصد آبادی کو حاصل ہے اور اس کے  سہولت کے  تحت ہر شہری کا شناختی کارڈ ہی اب اس کا صحت کارڈ تصور ہوگا۔

صحت کارڈ کی سہولت پہلے کچھ اضلاع تک مختص تھی لیکن یکم جنوری 2021 سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پورے صوبے کیلئے صحت کارڈ پلس متعارف کراکے پوری عوام کو اس میں شامل کر دیا ہے ۔ صحت کارڈ میں صوبے کے بڑے  بڑے سرکاری اور نجی ہسپتال شامل ہیں جہاں عوام کو سالانہ دس لاکھ روپے تک کی ہیلتھ کوریج حاصل ہوگی۔

 پشاور کے ہسپتالوں میں الخدمت ہسپتال اور اکبر میڈیکل سنٹر ، آر ایم آئی کے علاوہ بڑے بڑے سرکاری ہسپتال جیسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال ، لیڈی   ریڈنگ  ہسپتال  اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس بھی اس کے پینل میں شامل ہیں ۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے  ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ صحت کارڈ کے لیے ہسپتال میں الگ کاؤنٹر موجود ہے جہاں آنے والے مریضوں کی رہنمائی اور سروس فراہمی بہتر طریقے سے کی جاتی ہے۔

 صحت کارڈ سے علاج کروانے والے مریضوں کے لواحقین نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس اقدام سے نہ صرف وہ بلکہ ان کے جیسے دیگر نادار افراد بھی مہنگے علاج کی مفت سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

صحت کارڈ کے ذریعے علاج سے مستفید ہونے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کارڈ سے وہ مفت سہولت حاصل کر لی ہے جس کے لیے ان کو  پہلے قرض لینا پڑتا تھا ۔