شکرگڑھ،05فروری(اے پی پی):ملک بھر کی طرح شکرگڑھ میں بھی یوم کشمیر پر احتجاجی ریلی اور سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔احتجاجی ریلی میں اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر عامر بشیر اور اسسٹنٹ کمشنر وقار اکبر چیمہ کی قیادت میں نکالی گئی۔جس میں شرکاء نے بھارت مخالف نعرے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے بلند شگاف نعرے لگائے گئے۔
اس موقع پر مقررین نے اقوام عالم کے ضمیروں کو جھنھوڑتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کشمیریوں کی رائے کے مطابق آزادی کا مطالبہ کیا۔