صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا  ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان کا دورہ

105

ملتان،18فروری(اے پی پی):صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔

وائس چانسلر ایگریکلچر  یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی نے صوبائی وزیر کو یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں بارے بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ ایگریکلچر یونیورسٹی خطہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تیکنیکس میں بھی پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانے کے حوالے سے مزید ریسرچ  اور کام کرنے کی ضرورت ہے، ہائی برڈ  فصلوں کی پیداور سے ہماری زرعی ضروریاتِ پوری کی جا سکتی ہیں۔

 صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نےکہا کہ زراعت ایک وسیع شعبہ ہے،کسانوں کو مفید معلومات کی سہل فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

 صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے یونیورسٹی میں پودا لگایا اور ملکی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا بھی کی۔

 وسیم خان باروزئی،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عظمی اور دیگر شخصیات بھی بریفننگ میں موجود تھے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء وطالبات کی سکلڈ،لیڈر شپ اور ریسرچ بارے صلاحیتوں کو

منظم انداز میں اجاگر کیا جا رہا ہے۔