ضلعی انتظامیہ  ملتان نے قبضہ مافیا کے خلاف فیصلہ کن آپریشن   کے لئے کمر کس لی

56

ملتان 23،فروری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلع کی تمام تحصیلوں میں بلا امتیاز کریک ڈاون کا حکم دے دیا ہے ڈپٹی کمشنر نے  اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی میں کسی دباو کو خاطر میں نہ لایا جائے اور کہا باثر قبضہ مافیا پر پہلے ہاتھ ڈالا جائے عامر خٹک نے کہا قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے اور کہا کہ قبضہ مافیا سے تاوان بھی وصول کیا جائےڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری کمرشل اور زرعی زمین واگزار کرانے کے دوران رکاوٹ ڈالنے والوں کو جیل بھیجا جائے اور کہا محکمہ اوقاف اور محکمہ انہار کی زمینوں پر قبضے کی بہت شکایات ہیں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا محکمہ انہار اور اوقاف کی زمینیں واگزار کرانے کے لئے مکمل تیاری کی جائے اور کہا پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی میں مکمل سپورٹ فراہم کرے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرائی گئی زمینی کو مفاد عامہ کے لئے استعمال کرنے یا نیلام کرنے  بارے میں  حکومت کو سفارشات ارسال کی جائیں گی ڈی سی نے کہا غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔اجلاس میں اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمد خان بھی شریک ہوئے اور اے سیز عابدہ فرید، آبگینے خان،محمد زبیر اورمدثر ممتاز نے شرکت کی۔