ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور چئیرمین شعیب اکمل ہاشمی کی زیرصدارت اور سیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس

62

ملتان 23،فروری ڈپٹی کمشنر عامر aخٹک اور چئیرمین شعیب اکمل ہاشمی کی زیرصدارت اور سیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان اور سپرنٹنڈنٹ پولیس احمد شریک ہوئے ممبر کمیٹی رانا شہریار،فوکل پرسن محمد زبیر اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں اور اثاثوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کہا اور سیز پاکستانیوں کی زمین اور جائیداد پر قابض عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائےعامر خٹک نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کررکھی ہے اور کہا بیرون ملک پاکستانیوں کے جائیداد کے حوالے سے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیروی انتظامیہ کرے گی ڈی سی نے کہا مقدمات کی پیروری کرکے عدالتوں سے حکم امتناعی خارج کرائے جائیں گے شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ کمیٹی کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

کمیٹی کو ارسال کئے گئے370 کیسسز میں سے300 کیسسز نمٹا دئے گئے ہیں شعیب اکمل ہاشمی نے کہا 62کیسسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں 6کیسسز اور سیز پاکستانیز کمیشن کو واپس بھیج دئے گئےشعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ زیر التواء 11 کیسسز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔