ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی چائے فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2 افراد گرفتار کرلئے۔

123

پشاور، 15فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق نے کارروائی کرتے ہوئے سرکلر روڈ پر اہم کاروائی کرتے ہوئے جعلی چائے بنانے پر دو افراد گرفتار کرلئے۔

ترجمان ڈی سی پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سے چنے کے چھلکے اور کیمیکل برآمد کرلیا۔ فیکٹری سے جعلی چائے سے بھری 3300 کلو بوریاں اور جعلی چائے بنانے کی مشینری بھی برآمد ہوئی۔

 ڈی سی پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق گرفتار منیجر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔