پشاور، یکم فروری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال خان نے ایس ایچ او جمرود امجد علی افریدی ،ایس ڈی پی او محمد نواز افریدی کے ہمراہ پریس بریفننگ سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمرود کے علاقے چورہ میں زمین میں چھپایا گیا بھاری تعدادمیں اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے لیا، جس میں 50 کلوگرام بارود،13 عددتوپ گولے، 17 عدد مارٹر گولے،آرپی جی 14 عدد گولے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلحہ دہشت گردوں نے چھپایا تھا، خیبر پولیس نے پشاوراورمضافات کی تباہی کی منصوبہ بندی ناکام بنادیا ۔انہوں نے کہا کہ چند دہشت گرد ایک ماہ قبل گرفتار ہوئےتھے جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال نے کہا کہ علاقے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے ،کسی کو علاقے کے امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کی تحفظ پولیس کی زمہ داری ہے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکیں۔