ضلع چنیوٹ کے 12 حوالداروں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

175

چنیوٹ، 25 فروری ( اےپی پی):  آئی جی پنجاب جناب انعام غنی کے احکامات پر پولیس ملازمان کی محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری  ہے۔ضلع چنیوٹ کے 12 حوالداروں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگانے کے لئے ڈی پی او دفتر چنیوٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ڈی پی او بلال ظفر, ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین نے افسران کو بیجز لگائے ۔

ترقی پانے والوں میں مظہر عباس, تنویر اختر, فرقان حلیم, شکیل اختر, ظفر علی, ارشاد احمد  ممتاز حسین, نوراکبر, عمردراز, محمد رمضان,محمد ندیم, محمد ثقلین, سرفراز احمد شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی ۔