عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار  لائے جائیں؛ایم پی اےپیر مصور خان

66

ملاکنڈ،18فروری(اے پی پی):پی ٹی آئی  کے ممبر صوبائی  اسمبلی اور ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی ملاکنڈ (ڈیڈک) کے چیئرمین پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ تمام ضلعی محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور عوام کےمسائل  کے حل کے لئے  تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ملاکنڈ میں ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرملاکنڈ انوارلحق اور تمام ضلعی محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

ڈیڈک چیئرمین/ایم پی اے پیر مصور خان نے تمام ضلعی محکموں کے افسران سے کہا کہ ضلع بھر میں مفاد عامہ کے جاری اور نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرکے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوسکے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں کسی قسم کی حائل رکاوٹوں یا تساہل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور اگر کسی بھی افسر /اہلکار یا ٹھیکیدار کو ترقیاتی منصوبوں میں سست روی یاغفلت کا مرتکب پایا گیا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اجلاس میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ،سٹریٹس لائٹس، درگئی ریسکیو1122 کے دفتر اور فیملی پارک کے قیام،مختلف سٹرکوں،پلوں پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا۔