قلات؛ منگچر کلی خراسانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی  فائرنگ، تین مزدور قتل ، ایک زخمی

80

قلات،8فروری  (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے قلات منگچر کلی خراسانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین مزدوروں کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ایک مزدو زخمی ہوگیا ہے  ۔

 لیویزکے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے علاقے منگچر کلی خراسانی کے نزدیک زمیندار حاجی پیر جان محمد حسنی کے رگ (بورنگ )پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں شاہنواز ، قاسم علی اور تودا عرف سنیل کمارہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ سے علی رضا  زخمی ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ، میجر رسالدار علی اکبر مینگل ،نائب تحصیلدار حاجی محمد عارف محمدحسنی لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے  زخمیوں اور نعشوں کو  ہسپتال منتقل کردیا ۔

مقامی انتظامیہ   فائرنگ کے اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔