لاڑکانہ؛شمالی وزیرستان میں شہادت پانے والے لانس نائک عمران علی کی تدفین آبائی گاؤں سونو جتوئی میں کر دی گئی

103

لاڑکانہ،13فروری(اے پی پی):شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہادت پانے والے لانس نائک عمران علی کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں سونو جتوئی میں کر دی گئی۔

 نماز جنازہ میں پنو عاقل چھائونی سے لیفٹیننٹ کرنل کے علاوہ رینجرز اور پولیس سمیت عزیز اقارب اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید عمران علی جتوئی کو چاک و چوبند دستے نی سلامی پیش کی۔

 شہید کا تعلق  بلوچ ریجمینٹ 3 سے تھا،شہید 14 سال قبل پاکستان آرمی میں بھرتی ہوا تھا۔شہید کی قبر پر چیف آف آرمی اسٹاف و دیگر کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں،ان کےسوگواران میں والد، اہلیہ تین بیٹیاں شامل ہیں۔

 اس موقع پر شہید کے والد کا کہنا تھا کے شہید عمران علی کی شہادت پر فخر ہے جس نے ملک و قوم کے لئے اپنی جان دی، پندرہ دن پہلے  آخری بار ملنے آیا تھا،بیٹا کہتا تھا کہ وطن عزیز کی خاطر دو بار غازی بنا ہوں، اب بھی غازی ہوں گا یا شہید۔

انہوں نے کہا کہ 14 سال میرے بیٹے نے پاک فوج میں رہ کر ملک و قوم کی خدمت کی، وطن پر دیگر بیٹوں کی شہادت بھی دینے کے لیے تیار ہوں۔