مری،20فروری(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال کا یونین کونسل چارہان میں شاملات پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سخت کارروائی،تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کسی صورت نہیں ہونے دیں گے جو بھی غیر قانونی تعمیرات کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اہلیان علاقہ نے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے پر اسسٹنٹ کمشنر مری کو خراج تحسین پیش کیا۔