پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کیلئے ڈیٹا کا حصول شروع،پراجیکٹس پر600 ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے

84

ملتان،20فروری(اےپی پی): پنجاب کے پانچ بڑے شہروں ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان، سرگودھا اور راولپنڈی  میں اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے ڈیٹا کا حصول شروع کر دیا گیا ہے۔

 اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر600 ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے، ایشین ڈویلپمنٹ بنک ابتدائی طور پر15 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے چکا ہے، پراجیکٹس کی تیاری اور ڈیٹا کے حصول کے لئے حکومت پنجاب کے کنسلٹنٹس نے مختلف محکموں کے دورے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

 کنسلٹنٹ رانا جاوید اقبال اور انکی ٹیم نے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، کمپنی کے منیجر آپریشنز داو مکی اور منیجر فنانس ساجد ریاض  سے ملاقات کی اور ملتان شہر میں پیدا ہونے والے کل ویسٹ اور کمپنی کی استعداد بارے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کمپنی کی مشینری کی تعداد اور اس کی موجودہ حالت کے بارے میں  بھی دریافت کیا اور کمپنی کے ورکرز کی تعداد اور ملتان شہر کے ایریا بارے بھی ملومات لیں ۔ کنسلٹنٹ حاصل کئے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر ماسٹر پلان تیار کرکے ، اسکی منظوری کے بعد  اس پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔