مری: مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد، زبان کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا گیا

61

 

مری ، 23 فروری (اے پی پی):مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے مری آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں شہریوں سول سوسائیٹیز، ادیب، شعراء اور دیگر اداروں کے افراد نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے زبان کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ  کسی بھی ترقی  اور کامیابی کے لئے زبان بنیادی کردار ادا کرتی  ہے ، بعض ترقی یافتہ ملکوں کی ترقی کاراز بھی مادری زبان  ہے  جن قوموں نے اپنی مادری زبان سے انحراف کیا وہ ترقی کے میدان میں پیچھے ہیں جبکہ موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں پھی زبان  کی بڑی اہمیت ہے،لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مادری زبان کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں تا کہ ہم ہر قسم کی ترقی کے ساتھ اقوام عالم میں عزت کے ساتھ ایک مقام پیدا کر سکیں۔