مظفرگڑھ؛کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی، سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی

63

مظفرگڑھ،5 فروری (اے پی پی): یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس سے ضلع کونسل تک ریلی نکالی گئی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین اور ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات،پولیس و ریسکیو اہلکاروں،سرکاری آفیسران اور عام شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی.

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا،شرکاء نے اقوام عالم سے بھارتی ظلم وبربریت کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا.