مظفرگڑھ؛کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ، خواتین سمیت 24 مسافر زخمی  ، 4   جاں بحق

71

مظفرگڑھ، 06 فروری (اے پی پی): علی پور روڈ، حاجی واہ  کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 24 مسافر زخمی  جبکہ 4 مسافر  جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا۔  مسافر کوچ علی پور سے لاہور جا رہی تھی۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی چار ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل  نےجائے حادثہ پر بروقت رسپانس کیا اور فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا۔