ملتان؛انٹر ڈسٹرکٹ سکولز و انٹر کالجیٹ گیمز2020-21 چمپئن شپ میں رسہ کشی کے مقابلے منعقد

76

ملتان، 17 فروری (اے پی پی):انٹر ڈسٹرکٹ سکولز و انٹر کالجیٹ گیمز2020-21 چمپئن شپ میں آج مسلم کالج پیر اسماعیل کیمپس میں رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں چار کالجز نے حصہ لیا جن میں مسلم گورنمنٹ کالج پیر اسماعیل اور گورنمنٹ کالج بورے والا اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول قادر پور لاڑ اور پنجاب کالج بورے والا شامل ہیں۔

 پہلے سیمی فائنل میں مسلم کالج پیر اسماعیل بمقابلہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول قادر پور لاڑ کے درمیان کھیلا گیا جس میں مسلم کالج پیر اسماعیل کو کامیابی ملی اوردوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ کالج بورے والا بمقابلہ پنجاب کالج بورے والا کے درمیان کھیلا گیا جس گورنمنٹ کالج بورے والا کو کامیابی ملی۔