ملتان؛بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ اور جنوبی پنجاب سکواش لیگ کی تیاریاں جاری

61

ملتان، 4فروری(اے پی پی):بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ اور جنوبی پنجاب سکواش لیگ کی تیاریاں جاری ہیں۔ انٹر نیشنل سکواش لیگ کے افتتاح کے لئے وزیر علیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی آمد متوقع ہے، سکواش لیگ کے فائنل میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال مہمان خصوصی ہونگے۔ سکواش  لیگ میچز کے لئے ڈی ایچ اے میں گلاس کورٹ نصب کر دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو پورا شہر نکھارنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے دو خصوصی صفائی سکواڈ تشکیل دینے کے آرڈر جاری کر دیئے ہیں، خصوصی صفائی سکواڈ کی مانیٹرنگ دو ڈپٹی منیجر آپریشنز کریں گے،

دونوں سکواڈ کو آئرپورٹ سے شہر اور ڈی ایچ اے جانیوالی سڑکوں کی صفائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

 تاریخی چوک گھنٹہ گھر،قلعہ کہنہ قاسم باغ، دمدمہ اور مزارات کی خصوصی صفائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔