ملتان؛ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

117

ملتان، 06 فروری(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے،دفتر پہنچنے پر پولیس دستے نے سلامی دی اور مختلف برانچز کے انچارج افسران نے بریفننگ بھی دی۔

 آر پی او سید خرم علی شاہ نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ  پنجاب حکومت کی ترجیحات پر یقینی عمل درآمد کراؤں گا اور  تمام پولیس افسران قانون کے دائرہ میں رہ کر کام کریں ، اختیارات سے تجاوز کرنے والا افسر نتائج کا خود ذمہ دار ہو گا۔

 سید خرم علی شاہ نے کہا کہ  تھانوں میں سائل کی داد رسی یقینی بنائیں اور مظلوم کا ساتھ دیں ظالم کو انجام تک پہنچائیں۔

بریفنگ میں ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم، اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی بھی موجود تھے،  اے ڈی عبدالرحیم،ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید بھی بریفننگ میں موجود تھیں جبکہ  پی ایس عبدالقادر اور انچارج سیکیورٹی رفاقت علی نے بھی بریفننگ دی۔