ملتان؛قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاون جاری،464 کنال زمین وا گزار کرا لی گئی

110

ملتان، 13فروری(اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف ملتان میں شروع کئے گئے کریک ڈاون میں شدت آ گئی ہے۔ تحصیل صدر کے علاقے میں2 مقامات پر گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 25کروڑ44 لاکھ روپے مالیت کی464 کنال زمین وا گزار کرا لی گئی ہیں۔

سرکاری زمین واگزار کرنے لئے  پہلا آپریشن چک 5 کے ایم آر میں کیا گیا اور قبضہ مافیا سے 406 کنال اراضی واگزار کرا لی گئی،زمین کی مالیت 12کروڑ 68لاکھ روپے بنتی ہے، واگزار کرائے گئے رقبہ میں68کنال کا فش فارم بھی شامل ہے۔

 دوسرا آپریش چک   16 ایم آر میں کیا گیا ہے، دوسرے آپریشن میں قبضہ مافیا سے 58 کنال زمین واگزار کرا لی گئی ہیں، زمین کی مالیت12 کروڑ76 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

 آپریشن کی قیادت اے سی صد آبگینے خان نے کی اور پولیس کی بھاری  نفری ،ریونیو سٹاف اور سول ڈیفنس فورس بھی ان کے ہمراہ تھی، چک میں موجود 96 کنال سرکاری اراضی پر قائم غریب افراد کے گھروں کو نہیں گرا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے رہائشی آبادی کو ریگولیٹ کرنے کی تجویز  تیار کرکے حکومت کو بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔